بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انقلابِ اسلامی کے رہبرِ معظم آیت اللہ امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے اس سال 9 اپریل کے پیغام میں لکھا: "ہم ایران کے جنوبی ہمسایوں سے کہتے ہیں کہ آپ ایک معجزہ دیکھ رہے ہیں۔"
آیت اللہ جوادی آملی نے حال ہی میں فرمایا: "کیا ہم نے کبھی سوچا تھا کہ ایسا دن آئے گا جب ہم دو سپر پاوروں کو کچل دیں گے؟ کیا ہم نے سوچا تھا؟ کیا دنیا نے سوچا تھا؟ کیا خود اُنہوں نے سوچا تھا؟ ہم وہاں پہنچ گئے کہ دو بڑی [فوجی] طاقتو نے حملہ کیا اور ایران کھڑا رہا اور وہ پیچھے رہ گئے۔ کیا یہ معجزہ نہیں ہے؟ کیا معجزہ صرف یہ ہے کہ کوئی پتھر بولنا شروع کرے؟"
تیسرا اور آخری حصہ:
اسلامی جمہوریہ ایران نے نے جغرافیے کو ہتھیار بنایا، دنیا کے ایندھن کو کنٹرول کیا اور امریکی انتخابات کے نتائج پر ـ خود امریکی حکام کے صریح اعتراف کے مطابق ـ مکمل طور پر نظرانداز ہؤا۔ کیا یہ معجزہ نہیں ہے؟
کیا اب آبنائے ہرمز کا کھل جانا تنازع کا بنیادی مسئلہ نہیں ہے؟
کیا کوئی امریکہ میں یا امریکہ کے باہر کوئی کہہ سکتا ہے کہ مذکورہ بالا مقاصد امریکی-صہیونی حملے کے بنیادی اور اعلان کردہ اہداف نہیں تھے؟
اور ہاں، اہم سوال یہ کہ، کیا آبنائے ہرمز کا کھلنا [جو جنگ سے پہلے کھلا تھا] جنگ کے اعلان کردہ اہداف اور جنگی ترجیحات میں شامل تھا؟
اس معجزے کا تیسرا پہلو وہ لوگ ہیں جو فروری 2026 کی شدید سردی میں میدان میں آئے، موسم گرما کی گرمی برداشت کی اور اب پھر سردی کے ایام میں سڑکوں پر موجود ہیں۔
ان لوگوں کا پوشیدہ معجزہ یہ ہے کہ یہ لوگ وہ پہلا طبقہ ہیں جو معاشی دباؤ کو براہ راست برداشت کرتے ہیں، یعنی سب سے زیادہ متاثر ہونے والے لوگ، ملک اور اسلامی جمہوریہ کے دفاع کی پہلی صف میں کھڑے ہیں۔
4۔ طاقتور دشمن کی مکمل بے بسی
اس معجزے کے ادراک کے لئے تقاضوں میں سے ایک، اس حقیقت کا ادراک ہے کہ جدید ترین بموں اور طیاروں سے لیس دشمن ہمارے ہتھیاروں، پیداواری لائن اور فائرنگ لائن کو تباہ کرنے میں بے بس رہا۔
یہ بے بسی اس قدر عظیم ہے کہ دشمن تمام وسائل، ـ جیسے بحری جہازوں اور جنگی طیاروں سے لیس ہونے کے باوجود ـ حتیٰ کہ ہرمز جیسے ایک مقام پر ایران کی فائرنگ لائن بجھانے سے بھی عاجز ہیں۔
یہ کہ صہیونی وزیر جنگ کہتا ہے کہ "ایران پر 35000 بم ـ خاص طور پر بنکر بسٹر بم گرائے گئے ہیں" اور پھر بھی ایران کی فائرنگ صلاحیت برقار ے، میزائل سٹیز اب بھی کارروائی کے لئے تیار ہیں، اور یہ کہ سی این این کے مطابق تقریباً 70 فیصد لانچر صحیح سلامت رہے ہیں ـ کیا یہ معجزہ نہیں ہے؟ [البتہ 70 فیصد یا 80 فیصد لانچرز کے صحیح سلامت رہنے کے بارے میں مغربی ذرائع کے دعوے صرف قیاس آرائیاں ہیں، ورنہ جو ملک جنگ کے زمانے میں اپنی پیداوار کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتا ہے اس کے ہتھیاروں کے بارے میں تخمینے دینا، معقول نہیں ہے۔]
ہمارا دشمن (جے ڈی وینس کے اعترافات کے مطابق) اب فوجی جنگ جاری رکھنے کو بے فائدہ اور محض وسائل کا ضیاع سمجھتا ہے ـ تو کیا یہ معجزہ نہیں ہے؟
یہ کہ خلیج فارس کے جنوبی عرب ریاستوں نے امریکہ کو اڈے دیئے تاکہ مشکل حالات میں ہمیں سزا دے! اور مستند معلومات کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے پر اکسایا، وہی ریاستیں اب امریکہ کے پیچھے پڑے ہیں کہ وہ بس فوجی طریقہ چھوڑ دے؛ تو کیا یہ معجزہ نہیں ہے؟ اور ہاں! 35000 بموں کے بعد بھی ایران کی طاقت کے قائم و دائم ہونے کو قابلِ یقین بنانا معجزہ نہیں ہے؟
5۔ قیادت کی تبدیلی
اس معجزے کے ادراک اہم ترین تقاضا اس قیادت کی تبدیلی کے طریقے کا ادراک ہے۔ دشمنوں کو 10 سال سے زیادہ عرصے سے شہید رہبر کی رحلت کا انتظار تھا تاکہ وہ ملک کو بدامنی سے دوچار کردیں اور معاشی مسائل کو نمایاں کرکے ایران کا کام تمام کر دیں۔
وہ ہر روز اس بارے میں افواہیں اور کہانیاں بناتے رہتے تھے۔ لیکن دوسری طرف رہبر انقلاب اسلامی بستر پر موت سے پریشان ہوتے تھے اور کبھی شہادت کی دعا کرتے ہوئے، گریہ کرتے تھے، اور بالآخر اپنی زندگی کے آخری سالوں میں لازوال ہو گئے اور تاریخِ اسلام و تشیع میں ہمیشہ کے لئے امر ہو گئے۔
لیکن یہاں معجزہ یہ تھا کہ ان کے جانے سے انقلابِ اسلامی کا مشن بال برابر بھی نہ اپنی راہ سے نہیں ہٹا، اور اس سے بھی زیادہ اہم یہ کہ ایران کی عظیم قوم ایک لمحے کے لئے تذبذب کا شکار نہیں ہوئی اور نئی فضا سے پریشان نہیں ہوئی؛ اور نئے رہبر کے متعارف ہوتے ہی عوام نے آیت اللہ امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی قیادت کا خیر مقدم کیا اور نعرہ لگایا: "خدا کا ہاتھ عیاں ہؤا، خامنہ ای جوان ہؤا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: عبداللہ گنجی، صحافی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ